پاکستانی شیعہ خبریں
پیشاور :کوہاٹ روڈ پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے عاشق حسین زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے کوموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیشاور کوہاٹ روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحا بہ طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے عاشق حسین زخمی ہوگئے۔جن کو تعلق پاراچنار سے بتایا جاتا ہے ۔عاشق حسین کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کو ابتدائی علاج کیا جارہا ہے ۔عاشق حسین کو امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ کوہاٹ روڈ پر واقع فلائنگ کوچ کے اڈے پر پارچنار جانے کے لیے سوار ہورہے تھے کے گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر گائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عاشق حسین شدید زخمی ہوگئے ۔مومنین سے عاشق حسین کے لیے دعائے صحت کی درخواست ہے