خیرپور:کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا امام بارگاہ پر حملہعلم حضرت عباس شہید
مزید تفصیلات کے مطابق، امام بارگاہ پر حملے کا واقع خیر پور سٹی امام بارگاہ امام زمانہ(ع) نزد کربلا عید گاہ پر پیش آیا جہاں دہشتگردوں کے ایک گروپ نے اچانک امام بارگاہ پر حملہ کردیا دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 مومنین زخمی ہوگئے جبکہ علم پاک غازی عباس (ع) کی بے حرمتی بھی کی گئی۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد مسلسل شیعہ مخالف نعرے بازی کرتے رہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی نظر آئی۔
واضع رہے کے پاکستان کا صوبہ سندھ صوفیاء اولیاء اللہ کی سرزمین سمجھا جاتا ہے یہاں کئی برسوں سے امام حسین(ع) سے محبت کرنے والے شیعہ سنی، ہندوں، مسیح، آباد ہیں، مگر افسوس کالعدم سپاہ صحابہ کے گندے نظریات نے اس سرزمین کو جہنم بنادیا ہے سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگرد پورے صوبے میں نفرت کی آگ جلارہے ہیں جبکہ حکومتی زمہ دار ان دہشتگردوں کی سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔