پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی : گلبہار میں کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ ،شیعہ نوجوان شہید

shaheed waqarشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے خونی ضلع وسطی کی مقتل گاہ گلبہار میں امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ نوجوان وقار حسین عرف ببلی شہید ہوگئے ۔
دہشتگردی کا یہ واقعہ گلبہار میں کاظمین امام بارگاہ کے نذدیک پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشت گردوں نے وقار حسین پر اندھادھند فائرنگ کر دی ۔ واقعے کے فوراً بعد شہید وقار حسین کی میّت عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی ،جہاں سے قانونی کاروائی کے بعد میّت کو جلوس کی صورت میں امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شہید کی نمازِ جناز ہ آج بعد نماز ظہرین امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button