پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے دو روز قبل زخمی ہونے والے زاہد جعفری شہید

shadat شیعت نیوز کے نمائندے مطابق دو روزقبل امریکی وسعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے زاہد علی جعفری جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید زاہد علی جعفری کی میّت جناح ہسپتال سے کورنگی کراسنگ منتقل کی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں میکرو شاپنگ سینٹر صدر کے نزدیک کورنگی کے رہائشی زاہد علی جعفری کو امریکی و سعودی ایماء پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ۔ شدید زخمی حالت میں زاہد علی جعفری کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو روززندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ آج جام شہادت نوش کر گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button