پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:بم حملے میں پاکستان بحریہ کے شیعہ افسر بیوی سمیت شدید زخمی

pak navy s logoنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے فوجی علاقے بحریہ کالج کی پارکنگ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے ملک دشمن دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان نیوی کے ادارے پی این ایس راحت کے سینیر آفیسر 29 سالہ سید آصف کاظمی کی گاڑی پر آج بم ھماکہ کیا گیا ہے۔ بم ھماکے کے نتیجے میں آفیسر سید آصف کاظمی اور اُن کی زوجہ شدید زخمی ہوگئی ہیں، جنہیں آرمی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نیوی کے شیعہ آفیسر سید آصف کاظمی اور اُن کی زوجہ کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ آرمی علاقے میں بم دھماکہ ہونے کی وجہ سے تفتیش کی اجازت پاکستان آرمی کی خفیہ ایجنسی IB کی طرف سے نہیں دی جارہی، لہذا پولیس بم دھماکے کی نوعیت بتانے سے قاصر ہے۔

زرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے شیعہ آفیسر آصف کاظمی کی گاڑی کو فوجی علاقے میں اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب نیول ایریا میں نیول چیف بھی موجود تھے۔ زرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد شیعہ آفیسر کی گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button