پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور : کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ ،سینئرشیعہ وکیل سپریم کورٹ اور نامزد جج ہائی کورٹ ملک جرار حسین شہید

shadatشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دار الحکومت پشاور میں امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ (تحریک طالبان )کی فائرنگ سے سینئرشیعہ وکیل سپریم کورٹ اور نامزد جج ہائی کورٹ ملک جرار حسین شہیدہوگئے ہیں ۔سینئر وکیل سپریم کورٹ اور نامزد جج ہائی کورٹ ملک جرار حسین شہیدکی میّت لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ (تحریک طالبان )کے مسلّح دہشتگردوں نے پشاور کے علاقے گلبہار نمبر ۱ میں سینئر وکیل سپریم کورٹ اور نامزد جج ہائی کورٹ ملک جرار حسین کواس وقت بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ الصبح اپنے دفتر جانے کے لئے گھر سے باہر نکلے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے مسلّح دہشت گردوں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ملک جرار حسین موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ شہید کی میت کو جائے وقوعہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button