پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان : خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی شہید

shia shaheed shiitenewsشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی کی تشدد زدہ لاش برآمدہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہید یونس کاظمی کی تشدد زدہ لاش کوٹلہ سیداں میں جھان بھان والی جھوک سے ملی ہے ۔ یونس کاظمی شہید کی میّت مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ اہل علاقہ اور مومنین کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق یونین ناظم یونس کاظمی شہید کو دو برس قبل خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اغوا کیا تھا اورنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا آج انکی شدید تشدد زدہ لاش برآمد ہو ئی ہے ۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواکے بعدمومنین کے قتل کیئے جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا کیئے گئے ۳ مومنین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہو چکی ہیں ۔ جنہیں بے دردی سے شدید تشدد کر کے شہید کیا گیا اور پھر ان کی لاشیں رات کے اندھیرے میں ویرانوں پھینک دی گئیں ۔
افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ایک طرف تو ایک تکفیری گروہ شیعہ مکتب کی نسل کشی میں مصروف ہے تو دوسری طرف پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں بھی بے گناہ شیعہ جوانوں کو بے دردی سے تہہ تیغ کر نے میں کو ئی کسر نہیں اٹھا رہیں یہ جانتے ہوئے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ کسی پاکستان دشمن ریاست یا ایجنسی کے کبھی آلۂ کار نہیں بنے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button