پاکستانی شیعہ خبریں

ٹنڈوآدم :تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ ،معروف عزادار اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما قیصر چغتائی شہید

jukhtaiشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ سند ھ کے ضلع ٹنڈو آدم میں امریکی وسعودی نواز کالعدم ملک دشمن گروہ سپاہ صحابہ(طالبان ) کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے معروف عزادار اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما قیصرحسین چغتائی کو شہید کر دیا ہے ۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے آج سہہ پہر ایک بج کر پندرہ منٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قیصرحسین چغتائی کو شہید کیا ہے ۔جائے وقوعہ سے شہید کی میّت کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔شہیدقیصر حسین چغتائی ضلع بھر میں ترویج عزاداری کے سلسلے میں منفرد مقام رکھتے تھے ۔سماجی حلقے میں بھی شہید کی علیحدہ شناخت تھی ۔
ذرائع کے مطابق کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں اس وقت طالبان دہشتگردوں کا مضبوط نیٹ ورک تشکیل دیا جا چکا ہے ۔وزیر ستان اوراورکزئی ایجنسی سے بھاگ کر کراچی اور اندرونِ سندھ میں پناہ لینے والے یہ نام نہاد جہادی دہشتگرد پے در پے شیعہ افراد کے قتل عام اور شبہہ علم حضرت عباس علیہ السلام کی توہین میں ملوث ہیں لیکن افسوس کہ صوبائی حکومت ان تمام حالات و واقعات کے باوجود کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button