پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں کالعدم سپاہ یزید طالبان کی فائرنگ، شیعہ مزدور انصار حسین جعفری شہید

ansar jaffri webشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیعوں کی مقتل گاہ اورنگی ٹاؤن میں ۵۰ سالہ شیعہ مزدور انصار حسین جعفری ولد مرتضیٰ حسین جعفری کالعدم سپاہ صحابہ یزیدی طالبان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ۔سائیکل سوار انصار حسین جعفری کو امریکی و سعودی مزدور سپاہ یزید طالبان نے اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ الصبح اورنگی ٹاؤ ن کی ایک فیکٹری میں مزدوری کے لئے جارہے تھے ۔اس سے قبل راستے میں ایک بچے نے ان سے لفٹ مانگی تھی، شہید اس بچے کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روا ں دواں تھے کہ پہلے سے گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پراندھادھند فائرنگ کردی ۔شدید زخمی حالت میں انصار حسین اور اس بچے کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انصار حسین کی شہادت کی تصدیق کر دی وہ بچاشدیدزخمی حالت میں زیر علاج ہے جو اس واقعے کا عینی شاہد بھی ہے ۔ شہید انصار حسین جعفری کی میّت عباسی شہید ہسپتال سے امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کر دی گئی ہے نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین اداکی جائے گئی ۔
واضح رہے کہ شہید انصار حسین جعفری قضبہ کالونی کے رہائشی تھے ،شہید نے خاندان میں ایک بیوہ اور چار بچوں کو سوگوارچھوڑا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button