پاکستانی شیعہ خبریں

رحیم یار خان : کالعدم سپاہ صحابہ (ملک اسحاق گروپ )کا شیعہ رہنما سید عباس نقوی پر حملہ ،مومنین ۲ مسلّح دہشتگردو ں کو پکڑنے میں کامیاب

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق رحیم یار خان میں امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ (ملک اسحاق گروپ )کے دہشتگردوں نے حملہ کر کے مقامی شیعہ رہنما سید عباس نقوی کو شدید زخمی کر دیا ، سید عباس نقوی گذشتہ دنوں جامپور میں کالعدم سپاہ صحابہ (ملک اسحاق گروپ )کے مسلّح دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ۴ مومنین کی عیادت کر کے واپس جارہے تھے کہ کالعدم سپاہ صحابہ (ملک اسحاق گروپ ) کے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا،شدید زخمی حالت میں سید عباس نقوی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جبکہ بھاؤدی پور میں کالعدم سپاہ صحابہ (ملک اسحاق گروپ )کے دو مسلّح دہشتگردوں کو مومنین پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔اس سے قبل موٹر سائیکل سوارمسلّح دہشتگرد علاقے میں بلاجواز ہوائی فائرنگ اور اشتعال انگیز نعرے بازی کر تے ہو ئے گشت کر رہے تھے ۔مختلف علاقوں میں مومنین کی ٹولیوں کی صورت میں جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں جو صوبائی حکومت ، شریف برادران اور دہشتگرد ٹولے کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ۔ تمام شیعہ اور سنی علاقہ مکینوں نے اعلانیہ طور پر انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ ہم کسی صورت دہشتگرد ملک اسحاق کو علاقے کا امن برباد کرنے کے لئے رحیم یار خان میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ دنوں رحیم یار خان میں کالعدم سپاہ صحابہ (ملک اسحاق گروپ )کے جلسے کے انعقاد کی کوشش کو شیعہ سنی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بذور طاقت اور اتحا د ناکام بنادیا تھا ۔ جلسے میں ہونے والی رکاوٹ کا بدلہ لینے کے لیئے کالعدم سپاہ صحابہ (ملک اسحاق گروپ )کے مسلّح دہشتگرد رحیم یار خان میں اشتعال انگیز کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button