پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں ہڑتال اور ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان علامہ ناصر عباس جعفری

Allama raja nasir abbas ja کوئٹہ بم دھماکے میں ملوث امریکی وصیہونی آلہ کار دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔کراچی( شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق )کوئٹہ بم دھماکے میں ملوث امریکی وصیہونی آلہ کار دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ہفتے کی شام کو کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر ہونیو الے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں اور خصوصاً ہفتے کے روز کیرانی روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں وہی عناصر ملوث ہیں جو بلوچستان میں گورنر راج کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے پے رول پر کام کرنے والے دہشت گرد تکفیری عناصر پاکستان بھر میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں اور بانیان پاکستان کی اولادوں کو پاکستان کے استحکام کی پاداش میں سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے ہفتے کے روز کیرانی روڈ پر ہونے والے دہشت گردانہ بم حملے میں شہید ہونے والے درجنوں افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اوردلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف کل بلوچستان بھر میں ہڑتال اور ملک بھر میں کل سے تین روزہ یوم سوگ منایا جائے گا۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سانحہ کیرانی روڈ میں ملوث امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے ظاہر نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کا سلسہ شروع ہو جائے گا جو وفاقی حکومت کی برطرفی تک جاری رہے گا ارو حالات کی سنگینی کی ذمہ داری حکومت اور اعلیٰ اداروں پر عائد ہو گی۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومتی اور ریاستی ادارے اپنا کام کرنے کی بجائے کالعدم دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کو پروان چڑھا رہے ہیں اور پاکستان کے معصوم انسانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کر رہے ہیں۔انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام کارکنوں کو صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شام کو کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر دہشت گردانہ حملے میں درجنوں شیعہ مسلمان شہید جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button