پاکستانی شیعہ خبریں

احتجاجی ریلی کے شرکاء پر ناصبی لشکر یزیدیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید

shadatناصبی وہابی کالعدم لشکر یزید سپاہ صحابہ کی نہتے نوجوانوں پر فائرنگ 2 نوجوان زخمی ایک نوجوان شہید۔
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ پر لشکر یزید کے دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کی جب احتجاجی ریلی کے شرکاء پریس کلب سے ریلی سے واپس نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ فائرنگ سے 2 مومنین زخمی اور 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ رضوان کاظمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے آج نمائش چورنگی سے گورنر ہائوس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے ،نوجوان، خواتین  اور بزرگ شامل تھے۔
جب پر امن ریلی کے شرکائے مظاہرین ریلی ختم کرکے واپس جارہے تھے تو نہتے اور بے گناہ مظاہرین پر ناصبی وہابی لشکر یزید کے دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں 2 راہ گیر جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر رضوان کاظمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید کی میت کو کورنگی میں زینب صغریٰ امام بارگاہ منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button