پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگرد ملت جعفریہ کو عزم سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتے، چہلم شہداء سے مقررین کا خطاب

chelumسانحہ علمدار روڈ کوئٹہ کے چہلم کے موقع پر ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی اور دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں، نااہل حکومت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کرکے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ جلسے میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے علماء اور سیاسی اکابرین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ علمدار روڈ کے شہداء کے کفن ابھی خشک نہیں ہوئے تھے کہ ملعون شیطان پرست دہشت گردوں نے ایک اور سفاکانہ اور بزدلانہ دہشت گرد حملہ کرانی روڈ پر کیا۔ جس کے نتیجے میں اب تک 87 ملت جعفریہ کے مرد و خواتین و بچے شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہوئے مگر افسوس صد افسوس کہ حکومتی ادارے ان شیطان پرست دہشت گردوں پر قابو پانے میں مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں۔ اور حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ ورنہ فوری طور مستعفی ہو جائے۔ مقررین نے پاکستان بھر میں ملت جعفریہ کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملت جعفریہ پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دھرنے دیئے اور اپنے احتجاج کیساتھ دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدل شیطانی طاقتوں کے آلہ کار دہشت گرد ملت جعفریہ کو ایک انچ بھی اپنے عزم و ارادے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ جلسے میں منقبت خوانی اور نواحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button