پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور ؛سپاہ یزید کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر اور ان کا بیٹا شہید

lahore1شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے کینال روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی اورپنجابی طالبان کے غنڈوں کی فائرنگ سے معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر حید علی اور ان کا بیٹامرتضیٰ علی شہید ۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق سعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی اور پنجابی طالبان کے غنڈوں نے شیعہ ڈاکٹر حیدر اور ان کے بیٹے کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں جارہے تھے کے گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں شیعہ ڈاکڑ اور ان کا بیٹا موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔دونوں کی میتوں کو سروس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گئی اور امام بارگاہ منتقل کی جائے گئی
واضح رہے صوبہ پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی اور پنجابی طالبان کے دہشتگرد پنجاب بھر میں اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہیہیں جبکہ شیعہ دشمن پنجاب حکومت ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروای کرنے کے بجائے ان غنڈوں کی سرپرستی کررہی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button