پاکستانی شیعہ خبریں

پنجاب حکومت کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف کاروائی کرے،رحمان ملک کا خط

rehman malik وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پنجاب حکومت کو ایک خط میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے خلاف فی الفور آپریشن کرے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط میں رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف کراچی اور بلوچستان میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔ دوسری طرف سینیٹ کے اجلاس میں بھی رحمان ملک نے یہی بات دہرائی ہے کہ ملک میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی مین کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی ملوث ہے اور اس کا مرکز پنجاب جبکہ سب ہیڈ کوارٹر کراچی ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رحما ن ملک نے سینیٹ کے اجلاس میں کہا ہے کہ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبائی حکومتوں کو دہشت گردوں کے خلاف معلومات فراہم کرے لیکن صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خفیہ ایجنسیوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ ایجنسیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک بھر میں 31خطر ناک اور کالعدم دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے خلاف فوری آپریشن عمل میں لایا جائے۔رحمان ملک کاکہنا تھا کہ یہی کالعدم دہشت گرد گروہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں لہذٰا ان کی فوری سرکوبی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button