پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام آباد: کالعدم تنظیموں کو نام بدلنے کے بعد بھی فعالیت پر پابندی عائد ہوگی

banded sspشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2013ء پیش کر دیا گیا۔ بل کے تحت کالعدم تنظیمیں(سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی و دیگر) نام تبدیل کرکے بھی کالعدم ہی رہیں گی، کالعدم تنظیم کے رکن کو پاسپورٹ جاری ہوگا نہ ہی قرض اور کریڈٹ کارڈ ملے گا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2013 پیش کیا۔ بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مرتکب افراد سے کم سے کم دس سال سزا ہوگی۔

اس قراداد کی منظوری کے بعد کسی بھی کالعدم تنظیم کے کارکن کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکے گا۔ کالعدم تنظیم کے رکن کو بینک اور مالیاتی ادارے قرض اور کریڈٹ کارڈ جاری نہیں کرسکیں گے۔ بل مسودے کے مطابق نام تبدیل کرنے والی کالعدم تنظیموں پر بھی پابندی ہوگی۔ یعنی بل کے تحت کالعدم تنظیمیں نام تبدیل کرکے بھی کالعدم ہی رہیں گی۔ حکومت ایسی تنظیموں سے متعلق باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گی۔ بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی بدنام زمانہ کالعدم فرقہ پرست دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کالعدم قرار دیئے جانے کے بعدسے اہل سنت و الجماعت کے جالی نام سے فعال ہے ، اور پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کھلے عام دہشتگردی میں مصروف ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button