سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ایم ایل (ن) کے کالعدم لشکر جھنگوی (سپاہ صحابہ)سے تعلقات کا نوٹس لے ، رحمان ملک
دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی ہے کہ لشکر جھنگوی کی پناہ گاہوں کی تلاش کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ اس کے علاوہ ملک اسحاق کے خلاف تمام کیسوں کی تازہ تفصیلات پیش کی جائیں۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس ہوا، جس میں ملک کو درپیش سکیورٹی خطرات پر تفصیل سے غور کیا گیا اور وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات بالخصوص ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر غور کیا گیا اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کا رکن کسی اور نام سے دوسری تنظیم میں سرگرم نہ ہوسکے۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ ملک اسحاق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے۔ وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے تجاویز پیش کی جائیں، تاکہ وفاقی حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی تیز کرس