شیعہ نیول کمانڈر عظیم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے
پاکستان نیوی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ نیول کمانڈر عظیم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ روز قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشناہ بننے والے شیعہ نیول کمانڈر عظیم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ شیعہ نیول کمانڈر عظیم حیدر کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان یزیدی دہشت گردوں نے ستائیس فروری کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے گیٹ نمبر پندرہ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے بع دوہ شدید زخمی ہو گئے تھے تاہم آج پانچ روز گزر جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس زرائع کاکہنا ہے کہ شیعہ نیول کمانڈر عظیم حیدر پی این ایس شفا ء مین علاج کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔ان پر ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے پانچ روز قبل حملہ کیا تھااور فائرنگ سے ان کے جسم میں متعدد گولیاں لگی تھیں۔ سیکورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شیعہ کمانڈر پر یہ ٹارگٹ حملہ کیا گیا تھا جبکہ نیوی کے دیگر افسروں کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ مستقبل میں مزید اس طرح کے دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں۔ جیکسن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔