پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ نیول کمانڈر عظیم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے

navy logo  پاکستان نیوی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ نیول کمانڈر عظیم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ روز قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشناہ بننے والے شیعہ نیول کمانڈر عظیم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ شیعہ نیول کمانڈر عظیم حیدر کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان یزیدی دہشت گردوں نے ستائیس فروری کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے گیٹ نمبر پندرہ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے بع دوہ شدید زخمی ہو گئے تھے تاہم آج پانچ روز گزر جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس زرائع کاکہنا ہے کہ شیعہ نیول کمانڈر عظیم حیدر پی این ایس شفا ء مین علاج کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔ان پر ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے پانچ روز قبل حملہ کیا تھااور فائرنگ سے ان کے جسم میں متعدد گولیاں لگی تھیں۔ سیکورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شیعہ کمانڈر پر یہ ٹارگٹ حملہ کیا گیا تھا جبکہ نیوی کے دیگر افسروں کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ مستقبل میں مزید اس طرح کے دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں۔ جیکسن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button