پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ عباس ٹاوٴن کراچی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

islamabad protestاسلام آباد…سانحہ عباس ٹاوٴن کراچی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس وحدت المسلمین کا کہنا ہے کہ د ہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہ کیا گیا تو اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔ مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام سانحہ عباس ٹاوٴن کراچی کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر ملک میں اہل تشیع کا قتل عام جاری رہا تو وہ حکمرانوں کو بھی اقتدار کے ایوانوں میں نہیں رہنے دیں گے۔سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی سخت تنقید کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین نے سانحہ کراچی کے سوگواروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں بھی روشن کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button