پاکستانی شیعہ خبریں

سپریم کورٹ کراچی :سانحہ عباس ٹاؤن کیس کی سماعت ،علامہ عباس کمیلی ، تصور حسین رضوی ایڈوکیٹ اور اصغر عباس زیدی کی شرکت

kumaili tasawar zaidiشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں آج سانحہ عباس ٹاؤن کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر سربراہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی ،پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین کراچی اصغر عباس زیدی اور سربراہ جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی ایڈوکیٹ تصور حسین رضوی بھی شریک ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق جب تینوں شخصیات نے اپنے بیان قلم بند کروانے کی کوشش کی تو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اعتراض کیا کہ آپ لوگ اس طرح کورٹ کی کاروائی میں شامل نہیں ہو سکتے ۔ قانونی طریقہ کار کے مطابق آپ کو کل رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس اپنے نام درج کروانے چاہیئے تھے۔ ہم یہاں آپ کا کیس ہی سن رہے ہیں ۔ سماعت کے اختتام پر جب علامہ عباس کمیلی ، اصغر عباس زیدی اورایڈوکیٹ تصورحسین رضوی نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ لوگ فکر نہ کریں انشاء اللہ اس کیس کا فیصلہ جلد اور اچھا ہو گا ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں سانحہ عباس ٹاؤن کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر اہم فیصلے دیکھنے میں آئے ہیں ۔ آئی جی سندھ ، جی آئی جی ایسٹ کی خدمات وفاق کو واپس کر دی گئی ہیں ۔ جبکے شدید سرزنش کے بعد ایس ایس پی ملیر راؤ انوار خان کو برطرف کر دیا گیا ہے ۔ زرائع کے مطابق سانحہ عباس ٹاؤن از خود نوٹس کیس کی اگلی سماعت 8مارچ کو مقرر کی گئی ہے ،جس میں اس کیس کا حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button