پاکستانی شیعہ خبریں

سات روز گزرجانے کے باوجود سانحہ عباس ٹاؤن کے ملزم گرفتار نہ ہو سکے ۔مولانا صادق رضا تقوی

sadiq raza taqvi قانون نافذکرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو متنبہ کر رہے ہیں کہ سات روز گزر جانے کے باوجود سانحہ عباس ٹاون بم دھماکے میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔دہشتگردوں کو اب تک گرفتار نہ کرنا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔جیسے ماضی میں سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ کے دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا اور نتیجہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کی بربادی اور ۱۱۵ لاشوں کی صور ت میں حاصل ہوا تھا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کرچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے وحدت ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اراروں کی ناقص حکمت عملی کی بدولت پاکستان روزانہ کسی نہ کسی سانحے اور علمیئے کا شکار ہو رہا ہے ۔ مختلف زرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ عباس ٹاؤن طرز کا ایک اور دہشت گرد حملہ بہت جلد کراچی میں متوقع ہے ۔ اگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے جلد از جلد سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشتگر د عناصر کو گرفتار نہ کیا تو خدا نا خواستہ اب شہر کراچی کسی اور سانحے کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ اگر کسی دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے تو اسے جلد از جلد منظر عام پر لاکر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کے لیئے دہشت گردی کا تدارک ممکن ہو سکے ۔قانون نافذ کر نے والے اداروں کی اب تک کی کارکردگی ناقابل اطمنان ہے ، صرف نمائشی اقدامات سے کام چلایا جا رہا ہے جو پھر کسی ناخوشگوار سانحے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button