پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی : معروف سوزخوان اور ڈگری کالج لیاقت آباد کے پرنسپل پروفیسر سید سبط جعفر زیدی شہید

ustad1شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں امریکی و سعودی ایجنٹ سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے ادارہ ترویج سوزخوانی کے روحِ روا ں معروف سوزخوان اور شاعر اہلبیت پرنسپل ڈگری کالج لیاقت آباد پروفیسر سید سبط جعفر زیدی شہید ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق د ہشت گر دی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پروفیسر سید سبط جعفر زیدی ڈگری کالج لیاقت آباد سے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ناصبی دہشت گرد گروہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جائے حادثہ سے انہیں فوراً عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جام شہادت نوش کر گئے ۔
واضح رہے کہ فنونِ علم و ادب کی مایہ ناز شخصیت پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کسی تعرف کی محتاج نہیں ،منفرد انداز سخن کے مالک استاد سبط جعفر نے ایک بیوہ ، دو بیٹیاں ، ایک بیٹے سمیت ہزاروں شاگروں اور لاکھوں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔ پاکستان میں اردو سوزخوانی کو اسکی معراج تک پہنچانا پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کا کمال تھا ۔ ادرو ادب ، سوزخوانی اور قیام عزاداری میں پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کو تا دمِ دنیا یاد رکھا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button