پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی : تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ ،آسٹریلیا پلٹ منہاج اور فعال شیعہ جوان عمران شہید

shia walpaperشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں امریکی و سعودی ذر خرید کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے آسٹریلیا پلٹ جوان منہاج ذوالفقار کو شہید کر دیا ہے ۔ جبکہ تکفیری دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے گلبہار میں عمران حیدر نقوی شہید ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے انتہائی مصروف ترین تجارتی علاقے بوٹ بیسن میں موٹر سائیکل سوار کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے منہاج ذوالفقار کو شہید کر دیا ،جائے وقوعہ سے شہید منہاج کی میّت ضیاء الدین اسپتال کلفٹن منتقل کی گئی جہاں شہادت کی تصدیق کے بعد اہل خانہ نے شہید کی میّت امام بارگاہ یثرب ڈیفنس منتقل کردی ہے ۔ گذشتہ روز شام 5بجے آ سٹریلیا سے کراچی پہنچنے والے جوان سال منہاج ذوالفقار کی آج رات کی فلائٹ سے آسٹریلیا واپسی کی سیٹ کنفرم تھی ، شہید منہاج ذوالفقار کا آسڑیلیا میں ذاتی ہوٹل ہے اور وہ کاروباری امور کے سلسلے میں مختصر دورے پر کراچی آئے تھے ۔
شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ گلبہار کے علاقے میں پیش آیا جہاں شیعہ نوجوان عمران حیدر نقوی کو شہید کر دیاگیا ۔کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلّح دہشت گردوں نے سٹی ٹائلز کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے فعال شیعہ نوجوان عمران حیدر نقوی ولد انیس حیدر نقوی کو شہید کر دیا ہے ، وقوعہ کے فوراً بعد عمران حیدر نقوی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ، پوسٹ مارٹم کے بعد شہید کی میّت اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی جسے اما م بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں گذشتہ 24گھنٹوں میں یہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی تیسری واردات ہے ، اور قانون نافذ کر نے والے ادارے صرف ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کر نے والے شہریوں سے مال بنانے میں مصروف ہیں جبکے دہشت گرد شہر میں دھند دھناتے پھر رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button