پاکستانی شیعہ خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوانتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا ہے

mwm tentشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پاکستان کی بڑی عوامی شیعہ جماعت مجلس وحدت مسلمین کو آئند عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا ہے۔ گذشتہ روز عام انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے علاوہ ملک کی 145 سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کئے۔واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی نشان پنجہ کیلئے استدعا کی گئی تھی۔ تاہم کمیشن نے یہ نشان کسی اور جماعت کو الاٹ کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن ظفر چشتی نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ پنجہ کا نشان نہ ملنے کی صورت میں ہم نے مثل خیام حسینی ع الیکشن کمیشن سے خیمے کے نشان کی درخواست کی جسے کمیشن نے قبول کر لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button