پاکستانی شیعہ خبریں

بیگناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی علامتی دھرنا

dharnaشیعت نیوز کے نمائندئے کے مطابق آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں بیگناہ شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے خلاف نمائش چورنگی احتجاجی علامتی دھرنا دیا گیا ۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن شیعان حیدر کرار ع کے گھروں میں داخل ہو کر چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے بیگناہ شیعہ نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کر رہی ہے اور گرفتار کرتے ہوئے شیعہ مکتب فکر کے خلاف نعرے بھی لگاتی ہے کہ تم کافر ہو۔ جبکہ ہم کہتے ہیں کہ کافر اور منافق تو یہ پولیس ہے جو آل رسول ص کی دشمن ہے۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے، پولیس اور حکومت شیعان علی پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع نے قربانی دے کر پاکستان بنایا ہے اور ملت تشیع پاکستان سے محبت کرتی ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور جانبدار انتظامیہ بیگناہ شیعہ جوانوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے ایک طرف تو مکتب تشیع کو بدنام کر رہی ہے دوسری جانب شیعہ سنی مسلمانوں میں ایک دوسرے کیلئے نفرتیں پیدا کرنے کی ناپاک سازش کر رہی ہے۔ اس موقع پر شیعہ اسیروں کے عزیز و اقارب کی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ مظاہرین نے کراچی پولیس اور ظالم انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے عزیزوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button