پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اراکین اصغر زیدی اور علی حسین کے کاغذات نامزگی منظور جبکہ اقبال حسین کے مسترد

4مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی جانب سے عام انتخابات برائے دو ہزار تیرہ کے لئے نامزد کردہ امیدوراوں میں سے جمعرات کے روز دو امیدواروں اصغر زیدی این اے 253اور علی حسین این اے250کے کاغذات نامزدگی منطور کر لئے گئے ہیں۔دوسری جانب مجلس وحدت مسلمی پاکستا ن کراچی کے نامزد کردہ امیدواروں میں سے اقبال حسین پی ایس 107کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔ریٹرنگ آفیسر کاکہنا ہے کہ اقبال حسین کے کاغذات نا مکمل ہونے کی وجہ سے مسترد کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی جانب سے کراچی شہر میں کل چودہ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں سے 6نیشنل اسمبلی کی نشستوں کے لئے جبکہ8نے صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن کی اسکروٹنی کا عمل تاحال جاری ہے تاہم جمعرات کے روز ہونے والی اسکروٹنی میں دو امیدواروں اصغر زیدی این اے 253اور علی حسین این اے 250کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں پر ہونیو الے عام انتخابات کے لئے ایک سو پچاس سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button