پاکستانی شیعہ خبریں

ہمارا الیکشن میں بھر پور حصہ عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے: علامہ ظفر نقوی

hasan zafer1مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دو روزہ مرکزی تنظیمی و تربیتی کنونشن میں مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی کرپٹ، مفاد پرست اور نااہل سیاستدان کو پارلیمنٹ میں نہیں پہنچنے دیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین نے آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا حتمی فیصلہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کیا ہے۔ ہمیں غرض نہیں کہ ہم کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے، بلکہ ہم اپنا فرض ادا کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ ہم جن معتدل افراد کو پارلیمنٹ میں بھیجیں گے، اگر انہوں نے تشیع کے مفادات کا تحفظ نہ کیا تو تو ہم انہیں ایوانوں سے باہر بھی نکال سکتے ہیں۔ مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے شیعہ قوم کی سربلندی اور وطن عزیز کے تحفظ کے لئے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور باطل کو ذلت و رسوائی سے دوچار کریں گے۔
صوبائی سیکرٹری جنرلز علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ مختار امامی، علامہ سبیل حسن مظاہری، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی، علامہ سید تصور جوادی نے اس کنونشن میں کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے اپنے صوبوں میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت تشیع پاکستان کی سیاست میں فیصلہ کن رول ادا کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ ہم مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے ان کے دست بازو بنیں گے اور دہشتگردوں کو کسی صورت پارلیمنٹ میں نہیں پہنچنے دیں گے۔ مقررین نے پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے گوش و کنار میں مظلوم اہل تشیع کا خون ناحق بہایا جارہا ہے، حکومت بے بس اور دہشتگرد بےلگام ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے وارد ہو کر ملک میں دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت استعماری قوتیں آج مسلمانوں کے خلاف مکمل طور پر صف آرا ہیں۔ پاکستان میں اغیار کی مداخلت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ تاہم مجلس وحدت مسلمین انتخابات کے ذریعے ملک میں امریکی غلاموں کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوجائے گی اور امریکی غلام سیاستدانوں کو سیاسی میدان میں شکست سے دوچار کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button