پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، جعفر طیار سوسائٹی میں ایم کیو ایم نے لبیک یا حسین (ع) کی چاکنگ مٹانا شروع کردی

mqm mwmپاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ملیر سیکٹر کی جانب سے علاقے میں کی گئی لبیک یا حسین (ع)، لبیک یا رسول اللہ (ص) اور جان بھی حسین (ع) کی اور ووٹ بھی حسین (ع) کا کی وال چاکنگ کو مٹانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے یونٹ نمبر 95 اور 97 کے کارکنان نے اس عمل کو رات کے وقت میں انجام دیا، تاہم فوراً ہی ایم ڈبلیو ایم کے جوانوں کی جانب سے دوبارہ لبیک یا حسین (ع) اور لبیک یا رسول اللہ (ص) کی چاکنگ کردی گئی، جس پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور علاقے بھر میں فرقہ وارانہ نعرے لگانے کا آغاز کردیا گیا اور لبیک یا حسین (ع) کی چاکنگ کو دوبارہ مٹا دیا گیا۔

اس موقع پر جعفر سوسائٹی کے عمائدین نے ایم کیو ایم کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبیک حسین (ع) اور لبیک یا رسول اللہ (ص) ہمارا شعار زندگی ہے، یہ ہمارے لئے فقط نعرے نہیں بلکہ ہمارے لئے ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم اپنے اثاثے کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً اپنے کارکنان کے اس اقدام پر ایکشن لیں ورنہ ملت جعفریہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگی کہ یہ اقدام ایم کیو ایم کی پالیسی کا حصہ ہے۔ درایں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے بھی وال چاکنگ مٹائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فوراً اس واقعہ کا ایکشن لے اور شیعہ قوم کے جذبات مجروح کرنے کے اس قبیح عمل پر اپنا مؤقف واضح کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button