پاکستانی شیعہ خبریں

لال مسجد کی ڈنڈا بریگیڈ اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئی،مشرف سمیت متعدد امید واروں کے پوسٹر پھاڑ دئیے

Lal Masjid Shiitenews-1اسلام آباد میں قائم لال مسجد کی ڈنڈا بریگیڈ سڑکوں پر نکل آئی ہے اور شہر میں لگائے گئے پوسٹرز کو اتارنا شروع کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لال مسجد کی ڈنڈا بریگیڈ جو کہ کالے برقعوں میں روپوش ہے اسلام آباد کیسڑکوں پر ڈنڈوں سمیت گشت کر رہی ہے اور شہر میں لگائے گئے مشرف کے پوسٹروں اور بینروں کو پھاڑ دیا گیا ہے۔نمائندے کے مطابق لال مسجد سے نکلنے والی ڈنڈا بریگیڈ نے سیاہ رنگ کے برقعے پہن رکھے ہیں جس کے اندر معلوم نہیں ہے کہ خواتین ہیں یا مرد کیونکہ ماضی میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو برقعہ پہن کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے ایک رہنما اور مشرف کے ہمدرد شیخ ساجد کاکہنا ہے کہ لال مسجد کے دہشت گرد خواتین اور مردوں کے ٹولے اسلام آباد کی سڑکوں پر ڈندوں سمیت گھوم رہے ہیں اور مشرف سمیت دیگر امید واروں کے انتخابی حوالے سے لگائے گئے پوسٹروں اور بینروں کو پھاڑ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت کی رٹ کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔
ایک اور عینی شاہد عمر خان نے جو کہ آبپارہ مارکیٹ میں تاجر ہے کا کہنا ہے کہ برقعوں میں روپوش خواتین اور مرد ڈنڈوں سمیت لال مسجد سے نکل کر شہر میں گشت کر رہے ہیں اور سابق ڈکٹیٹر مشرف کے پوسٹروں اور بینروں کو اتار رہے ہیں جبکہ حکومت نام کی کوئی چیز اسلام آباد میں نظر نہیں آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ سنہ2007میں سابق ڈکٹیٹر پرویز مشر ف نے لال مسجد کے خلاف ایک فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا کہ کیونکہ لال مسجد کے دہشت گرد خواتین اور مرد شہر میں لوگوں کو ہراساں کرنے اور دہشت گردی کرنے میں ملوث تھے،اس آپریشن میں ایک سو سے زائد افراد قتل اور درجنوں زخمی جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button