پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سانحہ عباس ٹاون کا ملزم گل اسلم محسود ہلاک

ttpکراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں سی آئی ڈی کے چھاپے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی اور سانحہ عباس ٹاون کا مرکزی ملزم گل اسلم محسود ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی آئی ڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر سرجانی ٹاون میں چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں عباس ٹاون حملے کا مرکزی ملزم گل اسلم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری ہوئی گاڑی بر آمد کر لی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
اس گاڑی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ ملزمان کا ٹارگٹ عباسی شہید اسپتال تھا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سی آئی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو سراہا اور سی آئی ڈی ٹیم کے لیے بیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاون کے علاقے کنواری کالونی میں چھاپے کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس دو روز قبل گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد گل اسلم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤن پہنچی تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے گرفتار دہشت گرد گل اسلم اور دو پولیس اہلکار اے ایس آئی خالد اور سپاہی پنوں خان زخمی ہوگئے۔ گل اسلم بعد ازاں سول ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار اور بارود سے بھری گاڑی برآمد کر لی گئی۔ مقابلے کے دوارن دیگر دہشت گرد فرار ہو گئے۔ ان کے ٹھکانے سے دو کلاشنکوف اور چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئیں۔ بارود سے بھری گاڑی کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر ناکارہ بنایا، گاڑی کو سی آئی ڈی پولیس ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق گاڑی میں ایک سو پچاس کلو گرام دیسی ساختہ بارود اور بال بیئرنگ، دو پریشر ککر، دو واٹر کولر اور ایک باکس میں بھرے تھے، جن میں پانچ آئی ای ڈیز نصب تھیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو عباسی شہید اسپتال میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ بعد ازاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکارواں کے لئے 20 لاکھ روپے انعام اور زخمی اہلکاروں کے مکمل علاج کا اعلان کیا، جس کے بعد دونوں زخمی اہلکاروں کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button