پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلستان جوہر میں فائرنگ سے سید مرتضی حیدر رضوی جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے سید مرتضی حیدر رضوی ولد سید محتشم عباس رضوی کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک ۱۹ کے رہائشی سید مرتضیٰ حیدر رضوی ولد سید محتشم عباس رضوی عمر29سال کو ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سید مرتضی رضوی کو ان کے کمرے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ واقعے کے وقت مقتول کے دو بھائی بھی گھر پر موجود تھے۔

مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ ہوتے ہی ایک شخص کو گھر سے بھاگتے ہوئے دیکھا۔ گھر سے کسی قسم کا سامان چوری نہیں کیا گیا تاہم مقتول کا موبائل تاحال نہیں مل سکا۔

مقتول کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button