کراچی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ پولیس کانسٹیبل مرتضٰی حسین شہید
کراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے بینک کواٹر کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحا بہ لشکر جھنگوی کے غنڈوں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل سید مرتضٰی حسین رضوی شہید ،اطلاعات کے مطابق مرتضٰی حسین کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد اہلے خانہ کے حوالے کی جائے گی،واضح رہے کے اورنگی ٹاون شیعوں کی مقتل گاہ اور امریکی سعودی نوا ز کالعدم سپاہ صحابہ طالبان لشکر جھنگوی کے غنڈوں کی آمچگاہ بن گیا ہے گزشتہ ایک برس میں اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں مومنین کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے ۔جب کے قانون نافذکرنے والے ادروں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی خاطر خواہ اقدام نظر نہیں آتا ۔جبکہ اورنگی ٹاون میں رہنے والے شیعہ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ،شہید مرتضی حسین کی میت کو امام بارگاہ منتقل کیا جائے گا ۔جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گئی