پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین نے شیخ محمد اکرم اور اختر شیرازی کی حمایت کا اعلان کردیا

mwm jhangمجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے89 میں نون لیگ کے ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد اکرم اور صوبائی نشست حلقہ پی پی78 میں آزاد امیدوار اختر شیرازی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، جھنگ سٹی کی امام بارگاہ قصر عباس میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کے مشکور ہیں، جنہوں نے میرے والد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انشاءاللہ اس حمایت کے نتیجے میں دہشتگردوں کے سرغنہ احمد لدھیانوی کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے اور ملکر ملتِ تشیع کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ وہ ملت تشیع کے تمام تحفظات کو دور کریں گے اور ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور یہ اتحاد اسی طرح قائم و دائم رہے گا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ الیکشن کی جنگ درود اور بارود والوں کے درمیان ہے، انشاءاللہ ہم بارود والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے۔ ایک سوال پر کہ تحریک اسلامی پاکستان نے چھوٹی سیٹ پر شیخ یعقوب کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ایم ڈبلیو ایم نے اختر شیرازی کی تو کیا شیعہ ووٹ تقسیم تو نہیں ہوجائیگا، اس پر ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ دو جماعتوں کی مختلف آراء ہوسکتی ہیں، لہٰذا اس میں پریشان ہونے والے کوئی بات نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کوئی فرق پڑیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا یہ اتحاد شیعہ سنی وحدت کی عظیم مثال ہے اور انشاءاللہ اس وحدت کے نتیجے میں دہشتگردوں کے سرغنہ کو شکست سے دوچار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ جھنگ کے عوام کو بلا کر کیا ہے اور سب اس فیصلے پر متفق ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد، کارکنان، عمائدین اور دیگر شخصیات موجود تھیں جنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے فیصلے کو سراہا اور اسے عوامی فیصلہ قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ شفقت شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات اخلاق بخاری اور جھنگ کی مقامی قیادت موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button