پاکستانی شیعہ خبریں
طالبان سمیت سب سے بات چیت ہونی چاہیے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
۔ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) پاکستان کے سربراہ اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں نواز لیگ کی حکومت قائم ہونا خوش آئند ہے، نواز شریف ملک سے دہشگردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں جے ڈی سی کے آفس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میں صرف ایک رانا ثناء اللہ ہیں جو دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سمیت سب سے بات چیت ہونی چاہیے کیونکہ جہاں بات چیت کے دروازے بند ہو جائیں وہاں شدت پسندی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جے ڈی سی کی معاونت کی جائے اورہر شہری پرفرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اس کام میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں۔