پاکستانی شیعہ خبریں
دہشتگرد ملک اسحاق کی نظر بندی ختم، سینٹرل جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا
وزارت داخلہ نے دہشتگردوں کے سرغنہ اور کالعدم سپاہ صحابہ کے نائب امیر ملک اسحاق کی نظر بندی ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ علمدار روڈ اور سانحہ کیرنی روڈ کے بعد تین ماہ قبل وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک محمد اسحاق کو امن و امان کے پیش نظر جیل میں نظر بند کر دیا تھا، جس کی نظر بندی میں مسلسل تین ماہ تک توسیع کی جاتی رہی۔ تاہم گذشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے مدت میں توسیع کے احکامات نہ آنے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی رہنماء ملک اسحاق کو سینٹرل جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اس سلسلہ میں گرفتار کئے گئے 140 دہشتگردوں میں 100 کو رہا کر دیا گیا۔ یہ تمام امور نئی حکومت بننے سے قبل ہی انجام دئیے جا رہے ہیں، تاکہ نئی حکومت پر یہ الزام نہ لگ سکے کہ اس نے آتے ہی دہشتگردوں کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے۔