پاکستانی شیعہ خبریں

متعصب انتظامیہ شیعہ نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش کر رہی ہے۔علامہ باقر زیدی

baqir zaidiمعروف عالم دین و ذاکر اہلبیت(ع) علامہ باقر زیدی نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کی وردی میں موجود کالی بھیڑیں ملت جعفریہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔شیعت نیوز کے نمائند ے سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی کاکہنا تھا کہ دشمن ملت جعفریہ کے اتحادا ور قوت سے خوفزدہ وہ چکا ہے اس لئے ایجنسیوں او ر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیوں میں موجود کالی بھیڑوں کے ذریعے شیعہ نوجوانوں کو شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ جیسے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسانے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل علامہ باقر زیدی پر لیاقت آباد کے علاقے میں ناصبی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے باعث علامہ باقر زید ی کا ایک محافظ شہید ہو گیا تھا تاہم علامہ باقر زیدی شدید زخمی ہوئے تھے۔
علامہ باقر زیدی نے کہا ہے کہ ان پر حملہ کرنے والے ناصبی دہشت گردوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں تاہم گذشتہ دنوں کرنل حماد اور میجر منظور کی جانب سے ایک لسانی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے شیعہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور اس پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے علامہ باقر زیدی پر حملہ کیا ہے۔علامہ باقر زیدی کاکہنا ہے کہ کرنل حماد اور میجر منظور پہلے بھی شیعہ نوجوانوں کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسانے کی سازشیں کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شیعہ نوجوان بابر حسین کو چند روز قبل ایجنسیوں نے رضویہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے 13مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ علامہ باقر زیدی پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار بھی شیعہ نوجوان بابر حسین کو قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button