سکیورٹی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کلین اَپ ریاست پر فرض ہو چکا ہے ، علامہ سید حسن ظفر نقوی
ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ پر واجب ہو چکا ہے کہ وہ بیرونی دشمنوں سے قبل سکیورٹی اداروں میں مو جود انسانیت کے قاتلوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائے ، اگر ہماری فوجی اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ایف سی ، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کو ئی موثر کاروائی عمل میں لے آتے تو آج یہ بیماری کراچی اور پاکستان کے دیگر اداروں میں سرایت نہ کرتی ۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے وفاقی حکومت اور خصوصاً وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ، شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم سندھ پولیس کے کانسٹیبل رفیق انصاری سے مکمل تفتیش کے بعداس جیسی دیگر کالی بھیڑوں کو بھی بے نقاب کرے اور رفیق انصاری کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں پر دوبارہ عوام کا اعتماد بھال ہو سکے ۔