پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی :سندھ ہائی کورٹ کے شیعہ وکیل اور ذاکر اہل بیت ثقلین کوثر ایڈوکیٹ اپنے دوکمسن بچوں سمیت شہید

saqlain kausarشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ماڑی پور روڈ پر امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سندھ ہائی کورٹ کے شیعہ وکیل اور ذاکر اہل بیت ع ثقلین کوثراور انکے فرزند 15سالہ عون عباس اور 12سالہ محمد عباس شہید ہو گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثقلین کوثر ایڈوکیٹ الصبح اپنی رہائش گاہ محمدی کالونی سے اپنی کار مرگلہ نمبر(U-9535)میں سوار ہو کر جیسے ہی ماڑی پور روڈ پر پہنچے انکی کار پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دونوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ثقلین کوثرایڈوکیٹ شدید زخمی اور انکے فرزند 15سالہ عون عباس اور 12سالہ محمد عباس موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں، تمام زخمیوں اور شہید کو فوراً عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں بچوں سمیت ثقلین کوثرایڈوکیٹ کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی ۔

اہل خانہ کے مطابق شہید ثقلین کوثر ایڈوکیٹ الصبح اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ گھر سے روانہ ہو ئے تھے اور معمول کے مطابق پہلے اپنے فرزندوں کو سندھ مدرستہ الاسلام چھوڑکر سندھ ہائی کورٹ جانا تھا کہ ماڑی پور روڈ پر ان پر حملہ کیا گیا ، حملہ اتنا شدید تھا کہ انکی کار دوسری سٹرک پر چڑھ گئی ۔

ثقلین کوثرایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ بار کے ممبر بھی تھے ،انکی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ، کراچی سمیت پاکستان بھر کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے ، اور اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اورسیشن کورٹ ملیر میں مکمل طور پر عدالتی کاروائی معطل ہے ۔

عباسی شہید اسپتال میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی ، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال اور دھاڑے مار مار کر رو رہے تھے ، پوسٹ مارٹم کے بعد شہداء کے جسد خاکی اہل خانہ کے سپرد کر دیئے گئے ہیں ، جنہیں فاطمیہ غسل خانہ نمائش چورنگی منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں شام 4بجے تمام شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ، جب کے تدفین شہداء کے آبائی علاقے چکوال پنجاب میں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button