پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، ایڈوکیٹ کوثر ثقلین کو دو بیٹوں سمیت شہید کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

563577-laywermurder shiaGenocideکراچی میں ایڈوکیٹ کوثر ثقلین کو دوبیٹوں سمیت شہید کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے چار وکلاء کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ماڑی پور پولیس نے ہاکس بے روڈ پر مقابلے کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ملزم غنی الرحمٰن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے اٹھائیس مئی کو ایڈوکیٹ کوثر ثقلین اور ان کے دو بیٹوں کو ماڑی پور روڈ پر قتل کیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے کچھ عرصے قبل پاکستان چوک کے قریب کار پر فائرنگ کر کے تین وکلاء کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے کار میں سوار سندھ ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ کوثر ثقلین کو دہشت گردوں نے اس وقت شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کار میں اپنے ایک کمسن بیٹے کو لیاری ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع غلامان عباس (ع) اسکول چھوڑنے کے بعد ماڑی پور روڈ پر واقع سندھ مدرستہ الاسلام اسکول میں اپنے دیگر دو کمسن بیٹوں کو چھوڑنے جا رہے تھے۔ دہشت گردوں نے ان کی کار پر مختلف سمتوں سے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کوثر ثقلین کے دو بیٹے موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

sunni 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button