پاکستانی شیعہ خبریں

محسن علی ساجدی کی علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد

شیعہ نیوز:جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن کے صدر محسن علی ساجدی ونگانی نے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی اور بخیر و عافیت رہائی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ یہ دعائیں ہی تھی جنہوں نے مجھے بخیر و عافیت وطن عزیز پاکستان پہنچایا، بے شک مشکل وقت تھا مگر ان مع العسر یسرا مگر ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، میں علامہ سید ساجد علی نقوی، اراکین مجلس عاملہ جے ایس او پاکستان، مرکزی کابینہ شیعہ علماء کونسل پاکستان سمیت تمام دیگر تنظیموں کے ذمہ داران اور مومنین کی دعاؤں اور بے لوث محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے مسلسل اپنی دعاؤں یاد رکھا، یہ ان دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ میں آج خیریت سے اپنے وطن پاکستان میں اپنے گھر میں موجود ہوں۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے محسن علی ساجدی ونگانی کا بھی نوشہروفیروز سے کراچی تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button