پاکستانی شیعہ خبریں

نام نہاد دیامر جرگہ حالیہ دہشتگردی کا ذمہ دار ہے، آغا سید راحت حسینی

مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کے خطیب اور ممتاز عالم دین آغا سید راحت حسین الحسینی نے گلگت میں خطبہ جمعہ میں نام نہاد دیامر امن جرگہ سے وابستہ مفاد پرست اور متعصب سیاستدانوں اور عمائدین دیامر کے دہشت گردوں کی غیر محسوس انداز میں حمایت پر مبنی اخباری بیانات اور انکے متعصبانہ اور منافقانہ طرزعمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ملٹری و سول بیورکریسی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نام نہاد دیامر امن جرگہ پر بھروسہ اور اندھا اعتماد ترک کرتے ہوئے فوری طور چلاس، داریل، تانگیر اور کوہستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کرائیں اور اس نام نہاد جرگے کے عمائدین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس موقف کو دہرایا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کراتے ہوئے سانحہ کوہستان، چلاس اور لولوسر کے واقعات کا سختی کے ساتھ نوٹس لیتے ہوئے ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتی تو آج اتنا بڑا سانحہ رونما نہ ہوتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button