پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں آج یوم ایفائے شہداء منایا جا رہا ہے

yum-e-shudaپاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے، ٹارگٹ کلنگ اورپرتشدد واقعات کے خلاف آج 5جولائی کو نماز جمعہ کے بعد پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کی ارواح سے تجدید عہد کیلئے آج 5جولائی کو یوم ایفائے شہدا منایا جائے گا۔
اپنےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ملت میں جو بیداری کی لہر ہے یہ سب شہدا کے پاک خون کی برکات کی بدولت ہے لہذا ہمیں اپنے شہیدوں کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں شہیدوں کے پیغام سے درس حاصل کریں اور معاشرے کو کربلا کے حقیقی پیغام کی جانب راغب کرنے کیلئے کوششیں کرسکیں۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا مرکزی پروگرام مزار قائد پر بعد نماز مغربین ہوگا جس میں شہر بھر کے تمام کارکنان شریک ہونگے۔
واضح رہے کہ ہزارہ ٹاوٴن کے محلہ علی آباد کے بلخی چوک پر واقع امام بارگاہ ابو طالب میں اتوار30جون کو نماز مغربین کے اختتام پر خودکش حملےمیں خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد شہید اور70 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button