پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ساجد نقوی ملی یکجہتی کونسل کو فعال کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، ہم شمولیت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے، ابو الخیر زبیر

sajid shabzadaجمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر کی سیاسی جماعتوں کے بغیر سکیورٹی کے مسئلے پر بلائی جانیوالی حکومتی کانفرنس بےنتیجہ رہے گی۔ علامہ ساجد نقوی ملی یکجہتی کونسل کو فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم اس میں شمولیت کیلئے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مین جڑ دس سال سے موجود گورنر عشرت العباد ہے۔ ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور وارداتوں کے بعد گورنر ہائوس میں پناہ لے لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سے امید تھی کہ وہ کراچی میں قیام امن کیلئے بولڈ اسٹپ لے گی اور میاں نواز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد کراچی اور پورے سندھ میں بدامنی کے ذمہ دار ایم کیو ایم کے گورنر عشرت العباد کو تبدیل کر دیں گے لیکن ایسا نہ ہونے سے مایوسی ہوئی۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے نواز شریف کراچی کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بقول اگر ڈرون حملے روکنا وفاق اور مرکز کا کام ہے تو نیٹو سپلائی تو صوبہ خیبر پختونخوا کے راستے ہو رہی ہے پوری قوم اس سپلائی کو بند کرنے پر متفق ہے عمران خان اسے بند کیوں نہیں کرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button