پاکستانی شیعہ خبریں

بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں احتجاجی ریلی

شام میں تکفیری دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، ترکی سمیت دیگر ممالک بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی، سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما حسن صغیر عابدی نے خراسان روڈ تا نمائش چورنگی پر منعقدہ احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء لبیک یازینب (س)، لبیک یا حسین (ع)، جو امریکہ کا یار ہے غدار غدار ہے کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شام میں حضرت سیدہ زینب (س) کے روضہ پر حملہ دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ یزید صفت دہشت گرد آج بھی سیدہ زینب (س) کے نام سے لرزہ براندام ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button