پاکستانی شیعہ خبریں

گلستان جوہر میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کی فائرنگ ، ایک شیعہ نوجوان شہید ، دو زخمی

shadatشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے گلستا ن جوہر میں امریکی و سعودی نواز دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی اندھادھند فائرنگ ، ایک شیعہ نوجوان اویس شہید جبکہ دو شیعہ جوان شدید زخمی ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ پہلوان گوٹھ کے نزدیک رابعہ سٹی میں پیش آیا جب درندہ صفت دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اویس نامی شیعہ نوجوان موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گیا جب کہ دو نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا یہ مسلسل دوسرا واقعہ ہے ، کل شام بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں احسن عباس ولد غلام قادر کو یہ تکفیری دہشت گرد شہید کر چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button