پاکستانی شیعہ خبریں
خودکش حملہ آور اسلام آباد کے چار تھانوں کی حدود سے گزر کر علی مسجد پہنچا
بہارہ کہو میں خودکش حملہ کرنے والا دہشتگرد دارالحکومت کے چار تھانوں کی حدود سے گزر کر مسجد پہنچا، تحقیقاتی ٹیم نے پولیس ناکوں پر تعینات اہلکاروں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، خودکش بمبار عید کے روز وفاقی دارالحکومت کے چار تھانوں کی حدود میں لگے ناکوں سے گزر کر بہارہ کہو کی مسجد میں پہنچا۔ اس سلسلے میں تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اُس دن پولیس ناکوں پر تعینات اہلکاروں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، خودکش حملہ آور قبائلی علاقے سے نجی گاڑی میں بہارہ کہو آیا اور وہ اسلام آباد کے تھانوں ترنول، گولڑہ، مارگلہ اور آبپارہ کے ناکوں سے گزرا لیکن کسی نے اسے نہیں روکا۔ نہ ہی اس کی کوئی چیکنگ یا پوچھ گچھ کی گئی۔ ترنول کا ناکہ جی ٹی روڈ اور باقی تین ناکے کشمیر ہائی وے پر ہیں۔