پاکستانی شیعہ خبریں

مظفر گڑھ، ضمنی انتخابات میں کالعدم سپاہ صحابہ نے جاوید دستی جبکہ شیعہ علماء کونسل کا نور ربانی کھر کی حمایت کا اعلان

ludhiyanvi sajid naqviگذشتہ عام انتخابات میں مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 176 اور 177 سے جمشید احمد دستی کے کامیاب ہونے کے بعد اور بعدازاں حلقہ این اے 177 سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب جمشید احمد دستی کے چھوٹے بھائی جاوید احمد دستی ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جاوید احمد دستی جو کہ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن اس وقت پاکستان مسلم لیگ نون، جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمان) اور اب کالعدم سپاہ صحابہ نے بھی ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہ جمال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے سینیئر نائب صدر مولانا عبدالخالق رحمانی نے علامہ احمد لدھیانوی کے حکم پر جمشید احمد دستی کے بھائی جاوید احمد دستی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ایس یو سی ضلع مظفر گڑھ کے صدر مولانا سجاد حسین قمی نے محمود کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے والد ملک نور ربانی کھر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مولانا سجاد حسین قمی نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے حکم پر ملک غلام محمد نور ربانی کھر کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں بھی نور ربانی کھر کی حمایت کا اعلان کیا اور اس بار ضمنی الیکشن میں بھی ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button