بھکر: شہید علی رضاکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، علامہ امین شہیدی پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق امریکی و سعودی نواز دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کی کوٹلہ جام اور دریا خان کے علاقوں میں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے مکینوں کی املاک پر حملے اور فائرنگ سے شہید ہو نے والے شہید علی رضا کی نماز جنازہ صبح گیارہ بجے ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی ، مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ اطلاعات کے مطابق باقی شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین کا عمل مرحلہ وار شام تک مکمل کر لیا جائے گا ۔
نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے شرکائے جنازہ شدید غم و غصے کی حالت میں موجود تھے ، فضاء لبیک یا حسین (ع) کے شعار سے کونج رہی تھی ، مومنین ماتم داری بھی کر ہے تھے ، خانوادۂ شہداء اور مومنین نے نا اہل انتظامیہ اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مومنین بھکر کا مطالبہ ہے کہ ڈی پی او بھکر جو کہ اس سارے واقعے کا ذمہ دار ہے جلد از جلد بر طرف کیا جائے ۔