پاکستانی شیعہ خبریں

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے القاعدہ کا غیر ملکی دہشتگرد گرفتار

hostilحساس ادارے کی ایک ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کے سر سید ہاسٹل کے کمرہ نمبر 237 سے ایک غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جو کالعدم تنظیم القاعدہ کا اہم کمانڈر بتایا جا رہا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر اہم فدائی مشن کی قیادت کے لیے لاہور آیا تھا۔ جسے ایک مذہبی جماعت کی ذیلی طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے پناہ دے رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ غیر ملکی گذشتہ کئی روز سے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم تھا۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اس غیر ملکی کی ہٹ لسٹ پر اہم شخصیات تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو پنجاب میں تخریب کاری کی کارروائیوں کی قیادت کرنی تھی۔ وہ پہلے بھی قبائلی علاقوں سے ملک میں تخریبی کارروائیوں کی کمانڈ کر چکا تھا۔ زیرحراست کمانڈر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ کمانڈر کی گرفتار کے سلسلے میں ہوسٹل انتظامیہ نے قانون نافذ کرنیوالے ادارے سے تعاون نہیں کیا جبکہ ایک طالب علم نے اپنا تنظیمی عہدہ بتا کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

دوسری جانب عوامی حلقوں اور یونیورسٹی اساتذہ نے پنجاب یونیورسٹی سے دہشت گرد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات مادر علمی کی بدنامی کا باعث ہیں، حکومت کو اس حوالے سے راست اقدام کرتے ہوئے یونیورسٹی پر قابض طلبہ تنظیم کے خلاف آپریشن کرنا چاہئے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث کارکنوں کو یونیورسٹی بدر کیا جانا چاہئے۔ اساتذہ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی جائے امن ہے اور اس میں اس قسم کے واقعات کو کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button